کھیل

دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ان دونوں ملکوں کے کپتانوں کو مقبولیت اور بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے بابر اعظم کو ہی لے لیں دونوں بے انتہا مقبول ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق بھی ہے۔ آئی جانتے ہیں کہ دونوں کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے

ویرات کوہلی بھارت کے سابق کپتان تھے اور پی ایس ایل میچز میں بھارت کی سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ ویرات بھارت کے بہترین بلے باز اور اے پلس کیٹگری کے کھلاڑی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں بابر اعظم پاکستان کے نمبر ون بلے باز ہیں اور اے کیٹگری سے کھیلتے ہیں۔ دونوں کا مقابلہ کیا جائے تو بابر اعظم، ویرات کے مقابلے میں بالکل نئے ہیں اور اس لحاظ سے ان کی پرفارمنس زیادہ اچھی ہے پھر بھی بابر کی آمدنی 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے جبکہ ویرات کی تنخواہ کئی گنا زیادہ یعنی 20 لاکھ ڈالر ہے

تنخواہوں میں اتنا فرق کیوں ہے؟
آمدنی کے اس تضاد کی کوئی بڑی وجہ تو نہیں ہے لیکن یہ کہا جاسکتا ہے کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے جہاں کھلاڑیوں کی پروموشن بھی فلمی اداکاروں کی طرح بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اسپانسرز بھی خوب پیسہ لگاتے ہیں جبکہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو اگرچہ بہت زیادہ پیسے تو نہیں ملتے لیکن عوام کی محبت اور پذیرائی انھیں بھی دنیا میں کسی اور ملک کے کھلاڑی سے کم نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں