اپر دیر میں مسافر وین کھائی میں گر گئی ،7 افراد جاں بحق، 8 زخمی

دیر(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں مسافر وین مردان سے کلکوٹ جاتے ہوئے کھائی میں گر گئی، حادثے کے باعث7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے .

نجی ٹی وی جیو نیو ز نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ حادثہ اپر دیر کے علاقے پاتراک چالال کے مقام پر پیش آیا، حادثے کی شکار وین مردان سے کلکوٹ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری .

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . تاحال حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی . پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے .

پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں