بیٹی کومسلمان سے شادی کرنے پرمجبورنہیں کیا۔۔یہ شخص کون ہے جس نے اپنی بیٹی کی شادی ہندو لڑکے سے کروادی ؟
بھارتی میڈیاکے مطابق ایک دہائی قبل یتیم ہونیوالی اس لڑکی کی کفالت کی ذمہ داری جب رشتہ داروں نے نہیں لی توتب محبوب مسلی نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی اوردس سال ہندولڑکی پوجااس کے گھرمیں رہی اوراس نے ایک باپ ہونے کی حیثیت سے اسکی تمام ترذمہ داریاں اپنی حیثیت کے حساب سے پوری کرنے کی کوشش کی . 18سالہ پوجانامی ہندولڑکی کی شادی اکتیس جولائی کوبھارتی شہروجے نگرمیں ہوناطے پائی تھی جیسے ہی یہ خبرمیڈیاکی زینت بنی تومحبوب مسلی نامی اس شخص نے صارفین کے دل جیت لیے اورہرطرف اس کی تعریف ہونے لگی . بھارتی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب مسلی کاکہناتھاکہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ اس لڑکی کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کروائوں . محبوب مسلی کے مطابق پوجاایک دہائی تک میرے گھرمیں رہی لیکن ہم نے کبھی بھی پوجاکواپنے مذہب پرعمل پیراہونے یاکسی مسلمان مرد سے شادی کرنے پرمجبورنہیں کیاکیوں کہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے . . .