عمران خان کی تقریر سے اکتا کر اس کے اپنے وزیر جلسے سے چلے گئے تھے ، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے معیار کا اندازہ لگا لیں کہ اس کے اپنے وزیر جلسہ چھوڑ کر چلے گئے تھے .
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کس نے آئی ایم ایف کے ہتھ رہن رکھاہے ، کس کے اشاروں پرہماری معیشت کو تباہ کیا گیا ،میرا خیال ہے عمران خان کی موجودگی بہت بڑی سازش ہے پاکستان کے خلاف ، ان کا اقتدار میں ہونا پاکستان کے خلاف سازش ہے ، یہ عالمی سازشیں کوئی نہیں کرتا ، ہم لوگ خود غلطیں کرتے ہیں جوہمارے سامنے آتی ہیں ،ہمارے دشمن اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں .

خواجہ آصف نےمزید کہا کہ عوام بے وقوف نہیں بڑی عقلمند ہیں اور سب سمجھتے ہیں ، فی الحال عمران خان کی رخصتی ایجنڈے پر ہے ، باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے .
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان نے خط میں کس کو پیغام دیا ، اپوزیشن کو یا کسی اور کو ؟، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب سیاستدانوں پر زوال آتا ہے تو وہ بے معنی باتیں کرتے ہیں ، ان کی تقریر ان کے وزیروں کے بس سے باہر ہو گئی اور وہ بھی اٹھ کر چلے گئے ، عوام کو پہلے سے ہی اس خط کا علم تھا ، اسے ادارے دیکھ لیں گے ، عمران خان کو یہ جلسے میں دکھانے کی ضرورت نہیں . خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو یا کسی اور کو جو بھی سرپرائز دینا تھا اسے سے متعلق سب کوپہلے ہی علم تھا، ان کا خیال تھا کہ کسی کو اس کا علم نہیں جبکہ سب کو ہی اس کا علم تھا .

. .

متعلقہ خبریں