یوکرینی صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوکرینی صدر کا وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، عمران خان نے مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعے کے حل کی حمایت کر دی . تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے منگل کے روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا .

اردو نیوز کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان یوکرین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا .

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازعے کے جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجنگ کے فوری خاتمے اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعے کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا . وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے کوششوں کو تقویت دینے میں مددگار کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں