مریم اورنگزیب کی چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چوہدری پرویز الٰہی کے بیان کی تردید کی ہے .

اپنے بیان میں انہوںے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا مریم نوازشریف کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں .

انہوںنے کہاکہ ’’دس بندے والی پارٹی‘‘ کی بات بے بنیاد ہے ، اس میں کوئی حقیقت نہیں . انہوںنے کہاکہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پیشکش کی جائے ، اپوزیشن کی اس پیشکش کے برعکس یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں