حکومت نے ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی . وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی .

گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی .
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا . دوسری جانب، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا . ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے .

عوان چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گا .

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کر کے پنجاب میں تعاون مانگ لیا ہے . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں سردار ایاز صادق، سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں باہمی سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو سیاسی تعاون کے تمام امور پر تعاون کا عندیہ دے دیا گیا ہے .
دوسری جانب ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی . عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو فون کرکے وزیراعلیٰ نامزدکیے جانے پر مبارکباد دی . ترین گروپ کے رہنما نے پرویز الٰہی کو فون پر بتایا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کریں گے وہی گروپ کا فیصلہ ہو گااور کل تک فائنل فیصلہ کر لیا جائےگا . واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدکیا .

. .

متعلقہ خبریں