وزیراعظم نے پیر کے روز پرویز الٰہی کو بزدار کا استعفیٰ دکھایا پہلے میرے عدم اعتماد سے نمٹ لیں پھر بزدار کا استعفیٰ گورنر کو بھجوایا جائےگا، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا،منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا، ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا . وزیرا عظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی ملاقات میں مونس الہی بھی موجود تھے .

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفی چوہدری پرویز الہی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے خلاف عدم اعتماد سے نمٹ لیں، پھر استعفی گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا . وزیراعظم نے یقین

دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو جس وقت استعفی بھجوایا اسی روز منظور ہو جائے گا . ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا جس پر چوہدری پرویز الہی نے ارکان کو واپس لانے کی حامی بھر لی چوہدری پرویز الہی نے منحرف ارکان سے روابط بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے شدید تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا منحرف ارکان کی واپسی کی صورت میں پرویز الہی گارنٹر ہوں گے منحرف ارکان کے حلقے کے مسائل اور فنڈز دلوانا چوہدری پرویز الہی کے ذمہ ہو گا . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست دینا میرا مشن ہے . چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے وعدہ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے میں مکمل کردار ادا کروں گا ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر کاروائی میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے مرکز میں عدم اعتماد پر فیصلہ آنے کے بعد اجلاس بلایا جائے .

. .

متعلقہ خبریں