پرویز الٰہی سپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے قبل اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے مگر وہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسمبلی سے اعتمادکا ووٹ لیں گے .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ مل جانے کی صورت میں ہی پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں گے ، اگر ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو بطور سپیکر ہی کام جاری رکھیں گے .

نجی ٹی وی نے آئینی ماہرین کے حوالے سے کہا کہ آئین کے مطابق سپیکر کا عہدہ رکھتے ہوئے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ، وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی صورت میں سپیکر شپ چھوڑنا ہوگی جبکہ حکمران جماعت کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار تلاش کرنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں