ایم این ایز کو اپوزیشن کی حمایت کا پابند کیا جائیگا، جام کمال

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس جلد اسلام آباد ہوگا اجلاس کے حتمی فیصلے کی تحریری پالیسی جاری کی جائیگی سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا اجلاس جلد اسلام آباد ہوگا اجلاس کے حتمی فیصلے کی تحریری پالیسی جاری کی جائیگی جس کے تمام وفاقی نمائندے تابع ہونگے . یا د رہے بی اے پی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے تا ہم وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی .

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے شرکت نہ کرنے پر بی اے پی کی قیادت کو شک و شبہ پیدا ہوا ہے اور معاملات خود دیکھنے کیلئے پارٹی سربراہ جام کمال اسلام آباد میں اجلاس بلائیں گے اور پارٹی اجلاس میں تمام ایم این ایز کو اپوزیشن کی حمایت کا پابند کیا جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں