”حکومتی ترجمان سمجھا جانیوالا ٹی وی چینل اشارے دے رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عالمی سازش کا حصہ ہے“

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیابی بنانے کیلئے اپوزیشن سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے اور آج ایم کیوایم نے بھی اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس کے بعد عمران خان کے پاس اکثریت ختم ہو گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق اس سیاسی گرما گرمی میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک دھمکی آمیز خط موصول ہو اہے جس میں یہ واضح ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بیرونی سازش کا حصہ ہے اور انہوں نے وہ خط بھی سینئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیاہے .

اس صورتحال میں سینئر صحافی سید طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نجی ٹی وی پر الزام لگاتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ، طلعت حسین کا کہناتھا کہ ” تمام مثبت رپورٹنگ زہریلی رپورٹنگ میں بدل گئی ہے . تمام سرکاری طور پر ”محب وطن“ بنائے گئے خصوصی تجزیہ نگار اور رپورٹرز اسٹیبلشمنٹ کی ٹھوک کر بی عزتی کر رہے ہیں . عالمی سازش کا حصہ قرار دے رہے ہیں . ۲۰۱۸ کے تجربے کا یہ انجام؟ اتنی محنت اور یہ پھل؟ کیا آغاز تھا . کیا اختتام ہے . “

. .

متعلقہ خبریں