عمران خان قوم سے وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب نہیں کرسکتے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے متحدہ قو می موومنٹ (ایم کیوایم )کی حکومت سے علیحدگی پرردعمل اورموجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حکومت کاساتھ چھوڑنے اوراپوزیشن کاساتھ دینے کے بعدعمران نیازی عددی برتری کھوبیٹھے ہیں،کپتان وزیراعظم نہیں رہے وہ قوم سے وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب نہیں کرسکتے . اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدرپاکستان کوچاہیئے کہ وہ عمران نیازی کواعتماد کاووٹ لینے کاحکم کرے،عمران نیازی کی عزت اسی میں ہے کہ مستعفی ہوجائے عمران نیازی اور ان کی پوری ٹیم کانام ای سی ایل میں ڈال دیناچاہیئے تاکہ نیازی سمیت کسی وزیراورمشیرکوبھاگنے کاموقع نہ ملے، انہوں نے کہا ہے کہ میں شیخ رشید کوبتا دینا چا ہتا ہوں کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی چھوٹی بھی اوربڑی بھی ، انہوں نے چوہدری پرویزالہٰی کے متعلق شعر کہتے ہو ئے کہا ہے کہ ( نہ خداملانہ وصال صنم .

نہ ادھرکے رہے نہ ادھرکے رہے) . انہوں نے کہا کہ نے متحدہ قو می موومنٹ (ایم کیوایم )کی حکومت سے علیحدگی پرردعمل اورموجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حکومت کاساتھ چھوڑنے اوراپوزیشن کاساتھ دینے کے بعدعمران نیازی عددی برتری کھوبیٹھے ہیں،کپتان وزیراعظم نہیں رہے وہ قوم سے وزیراعظم کی حیثیت سے خطاب نہیں کرسکتے . عمران نیازی اور ان کی پوری ٹیم کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیے . نیازی سمیت کسی وزیر مشیر کو بھاگنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے . شید اٹلی کوبتا دیتا ہوں کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی چھوٹی بھی اور بڑی بھی .

. .

متعلقہ خبریں