عمان میں افسوسناک واقعہ ، 7 پاکستانی شہری جاں بحق،4 لاپتہ ہو گئے

عمان، ماسکو (قدرت روزنامہ)عمان میں کان کے دھنسنے سے 7پاکستانی شہری جاں بحق اور چار لاپتا ہو گئے . پاکستانی سفارتخانہ عمان کے مطابق حادثہ دارالحکومت مسقط سے 260 میل جنوب مغرب میں ابری کے مقام پر پیش آیا .

تلاش اور بچاؤ آپریشن میں عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں . عمان میں پاکستانی سفیر عمران علی چوھدری نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا واقعہ پر حکومت عمان سے مسلسل رابطے میں ہیں . کان حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی . تاحال جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے . تمام

میتیں عمان نیشنل پولیس کی تحویل میں ہیں . ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر تمام میتوں کی وطن منتقلی کا عمل شروع ہو گا . جاں بحق پاکستانیوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں . دوسری جانب سوئٹزر لینڈ میں رہنے والے ایک فرانسیسی خاندان نے مبینہ طور پر سازشی نظریات حاوی ہونے پر اجتماعی طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں ایک لڑکا زندہ بچ گیا . غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس ٹاؤن مونٹریکس پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاندان نے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے یکے بعد دیگرے چھلانگ لگائی . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اپارٹمنٹ کے پاس پانچ لاشیں اور ایک زخمی لڑکا ملا .

. .

متعلقہ خبریں