ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

 

لاہور،کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے . محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پرائمری اسکول کی پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 ہوگی اور دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 ہوگی .

سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی ٹائمنگ 7:30 سے 11:30 ہوگی . نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے روز اسکولوں کے اوقات کار 10:45 سے 01:15 ہوں گے . واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا . محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے

میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے . محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی ماہ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے، لڑکیوں کے سکولوں میں پندرہ منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں