فنڈز کا اجرا ہی کافی نہیں، صحیح استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت اجرا اور ان کے صحیح مصرف ہی سے ترقیاتی اہداف حاصل ہوسکتے ہیں صرف فنڈز کا اجرا ہی کافی نہیں بلکہ ان کا زمین پر صحیح استعمال اہمیت کا حامل ہے ہم فنڈز کے ضیاع یا لیپس ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی اور سیکرٹری خزانہ حافظ عبدالباسط نے اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی اتھرائزیشن اور اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ محکمہ خزانہ نے ترقیاتی سکیمات کیلئے اب تک 70 ارب روپے کا اجرا کیا ہے اجلاس میں مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں فنڈز کی اتھرائزیشن اور اجرا کو مزید تیز کرنے ترقیاتی محکموں کے مابین کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے اور ترقیاتی محکموں کیلئے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی ہدایت کی گئی اجلاس میں سی ایس آر 2018میں اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے اس ضمن میں سفارشات صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں محکمہ بلدیات کے امور اور کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے علاوہ کوئٹہ پیکج پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیاگیا وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ محکموں میں ہم آہنگی کے ذریعے ترقیاتی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں نظام میں نچلی سطح سے بہتری کے ذریعے عوام کو بنیادی ضروریات اور ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے تو ان کا سامنا بھی نہیں کرسکیں گے وزیراعلی نے ہدایت کی کہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیاتی اور محکمہ خزانہ نئے اور جاری منصوبوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی اتھرائزیشن اور اجرا کیلئے دن رات کام کریں وزیراعلی نے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے متعلقہ فورم کے اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نظر انداز ہونے والے علاقوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جو اضلاع ترقیاتی عمل میں پیچھے رہ گئے تھے انہیں دیگر اضلاع کے برابر لانا ہماری پہلی ترجیح رہے گی وزیراعلی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا ہدف حاصل کرنا ہے جس کیلئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے .

.

.

متعلقہ خبریں