وزیراعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، شرمناک حرکت کے کرداروں کا قوم کو پتہ ہے،قاسم خان سوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے،پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، جو شرمناک حرکت ہو نے جارہا ہے اس کے کردار وں سے قوم واقف ہیں،ان بے ضمیروں اور کرداروں کا قوم کو پتہ ہے،ہمارا ایمان ہے کہ ہم حق پر کھڑے ہیں،کیا قومی غیرت کو اٴْجاگر کرکے عمران خان نے غلطی کی کیا آزاد خارجہ پالیسی کی بات کر کے غلطی کی سارے بکاؤ مال کو کبھی بھی کوئی بھی باہر سے کرپشن کا پیسہ لگا کر 15سے 20کروڑ میں کٹھ پتلیوں کے ذریعے ضمیر اور ووٹ خریدتے ہیں،کیا نیب کو یہ نظر نہیں آرہا .
جمعرات کوپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جب آپ ایک پارٹی کے ٹکٹ پر آتے ہیں تو کیسے تنہاء ووٹ کا فیصلہ کرسکتے ہیں بیرونی قوتوں کے اشارے پر ملکی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے،وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط کو کابینہ کے سامنے پیش کیا،عسکری قیادت کے پاس تک بھی یہ خط پہنچی،بیرونی طاقتیں نام لیکر دھمکی دے رہی ہیں کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے .

قاسم سوری نے کہا کہ کیا برابری کی بنیاد پر تعلقات کی بات کر کے غلطی کی کیا ڈرون حملوں کے خلاف بات کر کے غلطی کی وزیراعظم کا جرم ملک کی خارجہ پالیسی کو اپنی اور عوام کی مفاد میں تشکیل دینے کی بات کرنا ہے،اپوزیشن کے لوگ کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں،کیا چند پیسوں پر بِکنے کو جمہوریت کہا جاتا ہی

. .

متعلقہ خبریں