(ن) لیگ کا منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف حتمی تادیبی کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار کے بعدنامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے .

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مذکورہ اراکین سے لا تعلق ہے اس لئے انہیں کسی بھی موقع پر شمارنہیں کیا جاتا اور انہیں مائنس کر کے اپنی گنتی مکمل کی جاتی ہے .

ذرائع کے مطابق ان اراکین اسمبلی کو پارٹی کی طرف سے پہلے بھی نوٹس دئیے جا چکے ہیں تاہم رسمی کارروائی مکمل کرنے کیلئے اب ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ چند روز میں ممکن ہے .

. .

متعلقہ خبریں