جلد ٹی وی پر اینکر آرہا ہوں، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ٹی وی پر اینکر آنے والے ہیں . راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ وہ جلد ٹی وی پر اینکر آرہے ہیں .

شیخ رشید کاکہنا تھاکہ رمضان اور عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر اینکر بھی آرہاہوں . تاہم وزیر داخلہ نے اس ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا جس پر وہ بطور اینکر نظر آئیں گے . انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی لڑائی گلی محلوں میں پہنچ گئی ہے، اپوزیشن نے عمران خان کو زندہ کر دیا ہے، عمران خان رونے نہیں لگا،

بعض آنسو خوشی کے بھی ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان بیٹھے بٹھائے مقبول ہو گئے ہیں، عمران خان چوک، چوراہوں اور بازاروں میں سیاسی لڑائی لڑے گا، میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا . سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو مہینے کا بھتہ آتا ہے، کیا اداروں کو معلوم نہیں کہ آصف زرداری کو کون بھتہ پہنچاتا ہے . ان کا کہنا تھا چور کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالو، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ کل کے بجائے ہمارا نام آج ای سی ایل میں ڈالو، ہمارے کون سے لندن میں فلیٹس ہیں، ہمیں ان چوروں کو بے نقاب کرنا ہے جن پر عدالتیں فرد جرم نہیں لگا پائیں، سارے اشتہاری اور انڈر ورلڈ کے لوگ اپنے مقدمات ختم کروا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں