عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی صحت سے متعلق اطلاع ان کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی اور ساتھ ہی ہسپتال سے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں .

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ عامر لیاقت کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا . عامر لیاقت حسین کے مطابق اُن کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی . دوسری جانب عامر

لیاقت حسین کا ہسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے . تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین ہسپتال میں موجود ہیں جہاں انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے . خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اکثر و بیشتر اپنی جماعت پاکستان تحریک اںصاف سے سخت نالاں رہتے ہیں ، گزشتہ دنوں انہیں سندھ ہائوس میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا تھا .
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی لے جایا گیا، وزیراعظم کا اظہار تشویش، ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت، کل ویراعظم سے ملنے ضرور جاؤں گا ، عامر لیاقت کا ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ

. .

متعلقہ خبریں