جعفرآباد،پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ ،تین خواتین جاں بحق

جعفرآباد (قدرت روزنامہ)جعفرآباد باغ ہیڈ تھانہ کے حدود میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں بنگلانی قبیلے کے گھروں پر حملہ فائرنگ کے زد میں آکر تین خواتین جانبحق

جعفرآباد کے تحصیل اوستہ محمد ہیڈباغ پولیس تھانہ کے حدود گوٹھ چاکر مگسی میں مسلح افراد گھر میں گھس کر بنگلانی قبائلی کے تین خواتین کو قتل کردیا ملزمان واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ہیڈ باغ تھانہ کے حدود مسلح افراد بنگلانی کے گھر میں داخل ہو کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی گئی گولیاں لگنے کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پر جانبحق ہوئے قتل ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 3 خاتون شامل ہیں واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال اوستہ محمد لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشیں ورثہ حوالے کر دیا گیا واقعہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی تھی مذید پولیس تفشیش کر رہی ہے آخری اطلاعات کے مطابق مقدمہ درج نہ ہو سکا یاد رہے کہ پچھلے ایک ہفتے میں جعفرآباد کے مختلف علاقوں میں قتل کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں

. .

متعلقہ خبریں