شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں . شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست آج دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں .

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں .
اسپیشل پراسیکیورٹ نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا . وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بطور وزیر قانون احکامات جاری کیے، عدالت نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کر رکھی ہے .

خیال رہے کہ لاہور کی سپیشل کورٹ سنٹرل نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی ،شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی تھی .

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی . عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی . فاضل جج نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا ء کو معاونت کے لیے بھی طلب کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں