وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرفواد چودھری کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا .

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا دورہ کیا ہے ،جہاں سیکریٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا . سیکریٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی . واضح رہے

کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا .

. .

متعلقہ خبریں