بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، شہباز شریف کے بیان پر اسد عمر کا سخت ردِعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حال ہی میں امریکا کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی . جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سخت ردِعمل دیا .

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے .
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے . خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی .

جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر خواجہ آصف کھلم کھلا یہ کہیں گے کہ پاکستانی معیشت امریکا سے چلتی ہے .

امریکا کے بغیر گھٹنوں پر آجائیں گے تو پھر تعلقات برابری کہ سطح پر کیسے چلیں گے؟ . سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی . ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے کسی سے جنگ نہیں کرنی . جبکہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نصب العین بنا لیا ہے ہر طاقتور ملک کے سامنے لیٹ جانا ہے .
انہوں نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستان کوایک غلام ملک بنا کرچھوڑا ہے، یہ لوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کاربن کران کے سامنے لیٹ جاتے ہیں . فواد چوہدری نے کہا کہ غیرت نام کی چیزسے ان کا دور تک تعلق نہیں ہے، ہم نےکبھی نہیں کہاکہ ملکوں سے لڑنا چاہتے ہیں، ہم کہتےہیں ہماری قوم کااحترام کیاجائے .

. .

متعلقہ خبریں