پاکستان کے لیے زیادہ ون ڈے سنچریاں، بابر اعظم نے محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) بابر اعظم نے سابق بلے باز اور موجودہ قومی بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دوسری سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں (16) سکور کیں . آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری بنانے والے بابر اب سابق پاکستانی بلے باز سعید انور سے پیچھے ہیں جنہوں نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں 20 سنچریاں اسکور کی تھیں .


یوسف نے 15 سنچریاں سکور کی تھیں .

محمد حفیظ 11 سنچریوں کے ساتھ اس لسٹ میں تیسرے جب کہ انضمام الحق اور اعجاز احمد 10،10 سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں . دریں اثناء بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور ون ڈے میں 16 سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے . اپنی 94ویں ون ڈے اننگز میں 16ویں سنچری بنانے والے ہاشم کو بابر نے پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنی 84 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا .

اپنی دو بیک ٹو بیک سنچریوں کے ساتھ، بابر نے پاکستان کو 20 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح دلائی . قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے دی .

. .

متعلقہ خبریں