قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی خبریں ترجمان قومی اسمبلی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں . اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں سیکرٹریٹ کے رولز اور قوانین کے مطابق کی جاتی ہیں .

ترجمان نے کہاکہ موجودہ دور میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں 20 سالوں سے ملازمین کی رکی ہوئی ترقی دلوائی گئی ہیں . ترجمان کے مطابق بطور اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اور قومی اسمبلی میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور

ترقی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں قانون اور سیکرٹریٹ کے مرتب شدہ قوانین کے مطابق ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں .

. .

متعلقہ خبریں