نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، صحافیوں کو پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں داخلے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہونے جارہاہے جس میں شرکت کیلئے ممبران ایوان میں پہنچ چکے ہیں جہاں حمزہ شہباز سیکیورٹی گارڈ پر برہم ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیئے تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ صحافیوں کو پریس گیلری میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے .

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہونے والا ہے لیکن صحافیوں کو اسمبلی کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ، پریس گیلری کے دروازے کو تالا لگا دیاگیا ہے جس پر صحافی بھر پور احتجاج کر رہے ہیں .

نجی ٹی وی "جیونیوز "کا کہناتھا کہ مین گیٹ سے بھی صحافیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ، جب عملے سے پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ ہمیں دروازہ بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں، آج صحافی اندر نہیں بیٹھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں