چوہدری سرور کو کیوں ہٹایا گیا ؟ عبدالعلیم خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان نے کہاہے کہ چوہدری سرور کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ لوگ ڈپٹی سپیکر کو ہٹانا چاہتے تھے ، ڈپٹی سپیکر آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں .

تحریک انصاف کے منحرف رکن عبدالعلیم خان بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسمبلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ چوہدری سرور کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ لوگ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کو ہٹانا چاہتے تھے ، ڈپٹی سپیکر آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ، یہ چاہ رہے تھے کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے ذریعے الیکشن نہ ہو .

علیم خان کا کہناتھا کہ جو پاکستان کیلئے بہتر ہو گا اسے ہی ووٹ دیں گے ، انشاءاللہ فتح ہو لینے دیں پھر اپنا لائحہ عمل بتاتے ہیں . علیم خان کا کہناتھا کہ گورنر چوہدری سرور میرے دوست ہیں اور رابطے میں ہیں، میرے ساتھ تو وہ بھی رابطے میں ہیں جوعمران خان کے لیفٹ اور رائٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں