اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا پارلیمانی ممبران کا آئینی حق ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا حکمران اپنی اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک میں آئین بحران چاہتے ہیں اسپیکر کا اقدامات غیر آئینی ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا پارلیمانی ممبران کا آئینی حق ہے اور اسپیکر کو آئین کے دائرے اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے نہ کہ غیر آئینی اقدامات کریں وزیر اعظم جو کہ اپنا آئینی حثیت کھو چکے ہیں وہ صدر کو اسمبلی توڑنے کا مشورہ نہیں دے سکتے نہ ہی صدر کو ایسا غیر آئینی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے تھا موجودہ صورتحال کا بلوچستان بار کونسل باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور بلوچستان بار کونسل کسی بھی غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی بیان میں مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کو فوری طور پر اس غیر قانونی عمل کو روکنا چاہیے اور جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہیے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر غیر آئینی اقدامات کے خلاف کل 4 اپریل بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا .

.

.

متعلقہ خبریں