’عمران خان ہمیشہ سے حقیقی لیجنڈ ہیں‘،محمد حفیظ کا وزیراعظم کے سرپرائز پر خوشی کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے . محمد حفیظ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان کے سرپرائز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے .

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان زندہ آباد‘ .
اُنہوں نے وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان ہمیشہ سے حقیقی لیجنڈ ہیں‘ .

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی . ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا .

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مستردکی جاتی ہے . ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں