وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان و رکن پنجاب اسمبلی عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مخالفین کوشکست نظر آ رہی ہے، سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے، وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ شفاف الیکشن ہونے دیں جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ سب کے سامنے کھیل جاری رہنا چاہیے، جس کا حق ہے اس کو اقتدار ملنا چاہیے، یہی جمہوریت کی پائیداری دار منتقلی ہے، جس طرح کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، کہانی بنتی ہے اور ختم ہوتی ہے .

علیم خان نے مزید کہا کہ یہ اللہ کے اختیار میں ہے نہ کہ پرویز الٰہی کے اختیار میں، پرویز الٰہی ہمارے بزرگ ہیں مگر اقتدار کا نشہ انسان سے غلط کام کرا دیتا ہے .

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ترین گروپ کے ساتھ ساتھ علیم خان گروپ بھی عمران خان کا ساتھ دے گا . پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اسمبلی اجلاس چھے اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے، افسوس ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے . وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوئے، مجرم اور ملزم باپ بیٹا اقتدار کے خواہاں تھے، اپوزیشن والے لوگوں کے ضمیر خرید کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنا چاہتے تھے .
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی ہمارے نمبر پورے تھے، سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اس وقت پورے پاکستان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں . انہوںنے کہاکہ رات میں ہمیں چھوڑنے والے صبح ہمارے پاس واپس آگئے . عزت اور ذلت کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں