لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ

لندن (قدرت روزنامہ)لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا . ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر نے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2 لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل

ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے سکیورٹی گارڈزکے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا . دوسری جانب سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاہے کہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آئین کو پاؤں تلے روندا،اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا،اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے،پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا . اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا،اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے . انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں