ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جمہوریت پرخودکش حملہ تھا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خط کی شکل میں غیرثابت شدہ بیرونی سازش کی بنیاد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مضحکہ خیز ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ آئین قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھا . اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رولنگ بھی غیر آئینی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھی غیرآئینی ہے، اس آئین شکنی کے اصل کردار 4ہے جس میں عمران نیازی ڈپٹی سپیکر اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں .

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی بھی اس آئین شکنی سے مستثنیٰ نہیں ہے ، آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان تمام کرداروں کےخلاف کاروائی ہونی چاہئیے،عمران نیازی کے آج کے اقدام نے ثابت کردیا یہ جمہوری حکومت نہیں ہے ، موجودہ حکومت آئین و جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،عمران نیازی نے جنرل نیازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرینڈر ہونے کےساتھ بھاگنا بہتر سمجھا . پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے کورٹ آئین، پارلیمنٹ، قانون ،اور جمہوریت کی لاج رکھے گی . پی ڈی ایم اب الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کااستحقاق ہے،غیرآئینی حکمران، غیرمتوازن، اور غیر جمہوری شخص نیازی پی ڈی ایم کو الیکشن کامشورہ نہیں دے سکتے .

. .

متعلقہ خبریں