اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل دیتے ہوء کہا ہے کہ خط کی شکل میں غیرثابت شدہ بیرونی سازش کی بنیاد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مضحکہ خیز ہے . اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ آئین قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھا، .
انہوں نے کہا رولنگ بھی غیر آئینی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھی غیرآئینی ہے . اس آئین شکنی کے اصل کردار 4 ہے . جس میں عمران نیازی ڈپٹی سپیکر اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں . انہو ں نے کہا صدر پاکستان
عارف علوی بھی اس آئین شکنی سے مستثنی نہیں ہے . آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان تمام کرداروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہئیے . انہوں نے کہا عمران نیازی کے آج کے اقدام نے ثابت کردیا یہ جمہوری حکومت نہیں ہے . انہوں نے کہا موجودہ حکومت آئین و جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی . انہوں نے کہا عمران نیازی نے جنرل نیازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرینڈر ہونے کیساتھ بھاگنا بہتر سمجھا . پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے کورٹ آئین، پارلیمنٹ، قانون ،اور جمہوریت کی لاج رکھے گی . انہوں نے کہا اب الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کااستحقاق ہے . انہوں نے کہا غیرآئینی حکمران، غیرمتوازن، اور غیر جمہوری شخص نیازی پی ڈی ایم کو الیکشن کامشورہ نہیں دے سکتے .
. .