وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اپوزیشن کے 18اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع، تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب سے قبل ایوان میں  ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپوزیشن کے 18ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع کردیاگیا . یادرہے کہ 3اپریل کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ آرائی کی اور پنجاب اسمبلی میں موجود سامان   توڑا اور نوادرات کو بھی نقصان پہنچایا   جس پرگزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی نے  سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور پر مشتمل  2رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی .

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیٹی نے تمام تر فوٹیجز حاصل کر لی ہیں جن کے تحت لیگی رہنما رانا مشہود احمد،طاہر خلیل سندھو،خواجہ سلمان رفیق ،عظمیٰ بخاری ،حنا پرویز بٹ،عنیزہ فاطمہ و دیگر  قصور وار قرار پائے ہیں اور ان کی  رکنیت معطل کرنے پر سوچ بچار شروع کردی گئی .  

نجی ٹی وی کے مطابق   آج شام تک یہ حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا کہ کل کے اجلاس سے قبل تقریبا18افراد کی رکنیت کل کے دن کیلئے معطل کر دی جائےیا نہیں؟ اگر ان افراد کی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے تو ان لوگوں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی یہ   وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے .  

. .

متعلقہ خبریں