ڈالر کی اونچی اڑان جاری ایک ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے . اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 1 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے .

یکم اپریل کو نئے ماہ کے آغاز پر کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کے سامنے روپے کی بے قدری

کا سلسلہ جاری ہے . کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے تک بڑھ گیا جبکہ رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 9 سے 15 فیصد تک بڑھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں