بل گیٹس کا عارف علوی کے نام اہم خط ۔۔۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے صدر مملکت سے کیا کہا ؟ خط کا متن سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام اہم خط لکھا ہے . خط میں بل گیٹس نے پاکستان کے پہلے دورے میں پرتپاک استقبال کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے ہلالِ پاکستان حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں ہر بچے کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے آپ کے عزم کو سراہتا ہوں .

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بل کیٹس نے خط میں کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے پولیو سے پاک مستقبل یقینی بنانے

کا کام قابل تعریف ہے، پاکستان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے . خط متن کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، پولیو پر پاکستان کی مسلسل کاوش ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگی، ذہنی و جسمانی کمزوری، غذائیت کی کمی جیسے موضوعات پر بات کر کے خوشی ہوئی . بل گیٹس نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی، احساس سماجی تحفظ کے پروگرا م کو مؤثر بنانے پر بات ہوئی، مشترکہ دلچسپی کے دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت کا منتظر ہوں . خیال رہے کہ 17 فروری کو بل گیٹس کو دورہ پاکستان کے موقع پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا . بل گیٹس کو صدر مملکت عارف علوی نے ایوارڈ دیا تھا . بل گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں نتیجہ خیز گفتگو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پُرامید ہوں کہ ہم جلد پولیو کو ختم کر سکتے ہیں . انہوں نے لکھا تھا کہ شکریہ وزیراعظم عمران خان، ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز گفتگو پر شکر گزار ہوں .

. .

متعلقہ خبریں