قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ بھی روزے رکھنے لگے

لاہور (قدرت روزنامہ) ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفیڈ ایکمین روزے بھی رکھ رہے ہیں . سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ کر رہے ہیں .

سیگفیڈ ایکمین کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ روزے میں شامل ہونے کی کوشش کی، میرے لئے یہ ایک خاص تجربہ رہا ہے جسے میں نے بہت اچھا محسوس کیا .

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے روزے کے بعد ایک ہفتے تک روزے رکھنے کا فیصلہ کیا .
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں من پسند چیزیں کھاتا ہوں، روزے کے دوران مجھے بھوک اور پیاس محسوس نہیں ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں