سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، چیف جسٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ اور اسمبلی توڑنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج پھر شروع . نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے .

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مسلم لیگ ن کے وکیل اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ مجھے ایک منٹ کے لیے سنا جائے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آج اجلاس ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں ہو

رہا . چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انتہائی اہم نوعیت کا کیس زیر سماعت ہے، 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں جو ہوا اس پر سماعت پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، عدالت کے بارے میں منفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ عدالت معاملے میں تاخیر کر رہی ہے، پنجاب اسمبلی کا معاملہ آخر میں دیکھ لیں گے . جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آج کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی، ہمیں سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یکطرفہ کارروائی نہیں کر سکتے .

. .

متعلقہ خبریں