مسلم لیگ ن کا اگلے تین سے چار دن میں عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران نے 105 ارب کی بی آر ٹی بنائی اس کا بھی حساب ہو گا . تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے تین سے چار دن میں مسلم لیگ ن عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی، فرح بیگم نے پولیس اور سول سروس کے لوگوں کی ٹرانسفر کے پیسے لیے ہیں .

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جاتے ہوئے فرح گجر کے ہاتھ میں ایک کروڑ باسٹھ لاکھ کا بیگ تھا، عمران خان کا

نوٹیفکیشن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری نہیں کیا وہ اور بزدار جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلی ہیں . انہوںنے کہا کہ عمران کے وزرا ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے، عمران نے 105 ارب کی بی آر ٹی بنائی اس کا بھی حساب ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں