متحدہ اپوزیشن نے بھی ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ، صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی سیاست میں درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ،  متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے .

اجلاس میں  نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیاجائےگا .

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس  بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا .

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا .

اجلاس میں سپریم کورٹ میں جاری سماعت سے متعلق بھی بریفنگ ہوگی جبکہ ملک کی مجموعی طور پر سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں