پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس، وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو199 ووٹ مل گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز نے199 ووٹوں کی حمایت حاصل کرلی، علیم خان اور ترین گروپ کے ارکان نے بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیا، مریم نواز نے کہا کہ یہ علامتی نہیں بلکہ آئینی و قانونی اجلاس ہے .

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے دوست مزاری سے اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے تھے، اسی طرح پی ٹی آئی نے اپنے ہی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی پیش کردی تھی، تاکہ وہ اجلاس کی صدارت نہ کرسکیں .


دوست مزاری آج جب اجلاس کی صدارت کرنے پنجاب اسمبلی پہنچے تو انہیں ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آجائے تو وہ کسی بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا، آئینی طور پر ڈپٹی اسپیکر کسی بھی اجلاس کی صدارت کے مجاز نہیں ہیں، اگر وہ ایسا کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے .

پنجاب اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن میں آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،جس دن پی ٹی آئی کو چھوڑا باقاعدہ میڈیا کے سامنے چھوڑنے کا اعلان کروں گا، میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں . انہوں نے کہا کہ شہبازگل جھوٹا شخص ہے اس کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے . انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اس سے پتا لگتا ہے یہ حوصلے کھو بیٹھے ہیں، میں نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے .
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کہیں بھی بلا سکتے ہیں، کوشش کریں گے آج ہی اجلاس منعقد کریں . لیکن اس کے برعکس پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر بند کرنے کے بعد مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں نے نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز، پرویز رشید سمیت دیگر رہنماء مسلم لیگ کے وزیراعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ارکان پنجاب کے ہمراہ بس میں سوار ہوکر پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں پر لیڈر آف دی ہاؤس کی انتخاب کیلئے اجلاس ہوا . پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز نے199 ووٹوں کی حمایت حاصل کرلی ہے .

. .

متعلقہ خبریں