عمران خان کی مثال ہٹلر سے مختلف نہیں ، وہ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہے : شہبازشریف کی سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ آج کی کارروائی کو سننے کیلئے عدالت عظمیٰ آئے ہیں، امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ اس کیس کے بارے میں جلد فیصلہ دے گی ، پوری قوم جو اس وقت انتظار کر رہی ہے، زندگی کا ہر شعبہ جامد ہو گیاہے ، امید ہے فیصلہ جلد آئے گا ، قوم کو معاشی نقصان ہو چکاہے ، عمران خان کی معاشی بربادیاں اور تباہیوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک ایسا ملک بنا کر کھڑا کر دیاہے جس میں گورننس کا نام و نشان نہیں اور کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ،ملک دہائیوں پیچھے چلا گیاہے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان کی مثال ہٹلر سے مختلف نہیں تھا ، ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہے ، 1933 میں جب جرمن پارلیمنٹ میں آ گ لگی تھی تو ہٹلر نے کمیونسٹ پر آگ لگانے کا الزام لگایا ، اس کی آڑمیں ہٹلر نے آئن توڑا ، جس کے بعد پارلیمنٹ خاتمہ ہوا، اس طرح آئین کا خاتمہ کر کے نازی جرمنی میں خود کو مسلط کر دیا ، یہی کام عمران نیازی نے تین اپریل کو کیا ، اپنے حواری ڈپٹی سپیکر کے ذریعے ایک لکھا ہوا فیصلہ جو کہ آئین کے خلا ف تھا ، ڈپٹی سپیکر نے ایک آئین کے خلاف فیصلہ دے کر عمران خان کو غیر آئنی طور پر سٹے آرڈر دینے کی کوشش کی، پوری قوم ورطہ حیرت میں ہے .

شہباز شریف کا کہناتھاکہ جس طرح غداری اور بغاوت کے الزامات لگائے گئے ، قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے ،عمران خان اور ان کے حواریوں نے 197 ممبرز کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا ہے ، یہ معاشرے میں ایک اور زہر گھولا گیا ہے جس کا خاتمہ آسان کام نہیں، ہم ہر جگہ اس کا مقابلہ کریں گے ،عمران خان جھوٹا اور فراڈیا ہے ، آج پاکستان کو بچاناہے تو آئین کو بچانا ہو گا ، آئین کی حکمرانی کو بالادست کرنا ہو گا، شفا ف الیکشن کو یقینی بنانا ہو گا، پارلیمنٹ کی عظمت کو بحال کرنا ہو گا، ، ججز انتہائی قابل احترام ہیں وہ پاکستان کی آئین کی حفاظت کریں گے .

شہبازشریف کا کہناتھا کہ یہاں پر ایک جھوٹا اور فراڈ لیٹر لے آئے ، پنجاب میں کون سا لیٹر تھا ، پنجاب میں علیم خان، ترین گروپ، متحدہ اپوزیشن کا شکر گزار ہوں ، حمزہ کو 199 ووٹ ملے ہیں، یہاں پر 197 ووٹ تھے ، وہاں پر 199 ووٹ سامنے آئے ، جب کہ کم سے کم ووٹوں کی تعداد سے 13 ووٹ زیادہ تھے ، تمام تر حربوں کے باوجود کل پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیئے گئے ، اس کے باوجود بھی نوازشریف کی قیادت میں ہم تمام قائم و دائم ہیں، ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آئین کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی اور آئین توڑنے والوں کو سزا نہیں مل جاتی .

. .

متعلقہ خبریں