” خدا کی قسم ہماری قوم ترس رہی ہے قیادت کیلئے ۔۔“ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ریمارکس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”خدا کی قسم ہماری قوم ترس رہی ہے قیاد ت کیلئے . “

تفصیلات کے مط ابق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ کیا ہم غداری کے الزام کیساتھ الیکشن کیسے لڑیں گے؟ہم اس الزام کیساتھ گھر والوں کا سامنا نہیں کر سکتے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ غداری کا الزام جنہوں نے لگایا ہے وہ ثابت کریں،جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے کہ رولنگ ختم ہوگئی تو الزام کیسے برقرار رہے گا؟رولنگ ختم ہونے سے الزام ختم ہوجائے گا،ن لیگ کے وکیل نے ریمارکس دیئے کہ صدر نے سپیکر کی ملی بھگت سے سمری منظور کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپوزیشن پر بہت سنجیدہ الزامات عائد ہیں، سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں،عدالت میرٹ پر جائے گی نہ ہی الزامات پر فیصلہ دے گی .

چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا قسم ، ہماری قوم ترس رہی ہے قیادت کے لیے .

. .

متعلقہ خبریں