سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد . واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں .

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں معروضات جمع کروادیں . چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے

خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے . پارلیمان میں غیرقانونی اقدام کی وجہ بغیر انتخابی اصلاحات کے 2018 کی طرز پر اگلے عام انتخابات کا انعقاد ہے . پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مارچ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن میں 2018 کی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جمع کرایا . اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہماری خواہش ہے کہ صاف و شفاف جلد انتخاب کے لئے اس رپورٹ کی روشنی میں انتخابی اصلاحات ہوں . بدقسمتی سے ماضی میں نظریہ ضرورت کے نام پر غیرقانونی اقدامات کی مذمت تو کی گئی مگر ان کا ازالہ نہ کیا گیا . ہماری درخواست ہے کہ عدالت اداروں، جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرکے ایک مثال قائم کرے . بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ بدقسمتی ہوگی کہ غیرقانونی رولنگ کی مذمت کی جائے تاہم اس میں ملوث کرداروں کو ناکام نہ کیا جائے . چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنی معروضات سے دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر اور سینیٹ کی پارلیمانی امور کی پی ٹی آئی کی جانبدارانہ انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ بھی منسلک کردی .

. .

متعلقہ خبریں