جہانگیر ترین روبصحت ، پاکستان کس تاریخ کو پہنچیں گے؟عون چوہدری نے اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ناراض رکن اور سربراہ ترین گروپ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے . اس بات کا انکشاف ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے کیا .

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین رواں ماہ 10 اپریل کو پاکستان واپس آ رہے ہیں . ان کی واپسی کے بعد ملکی سیاست نیا رخ اختیار کرے گی . عون چودھری کا کہنا تھا کہ بحران سے نمٹنے کیلئے چھوٹی سیاست نہیں کرنی چاہیے . ملک میں آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے . اس وقت ہمیں اصولوں کی سیاست کرنی چاہیے . انہوں نے کہا کہ چونکہ پنجاب اسمبلی کو تالے

لگا کر بند کر دیا گیا ہے . اس لئے ہم نے ہوٹل میں ہی علامتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا . ترجمان ترین گروپ عون چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکین سمیت 200 سے زائد ارکین پنجاب اسمبلی موجود ہیں . مذکورہ اجلاس میں قائد ایوان پنجاب اسمبلی کا انتخاب بھی کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں