اگر اسمبلی بحال ہو گئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دیں گے، عمران خان کا فیصلہ، حامد میر کا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اسمبلی بحال ہوگئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دے دیں گے، اس بات کا انکشاف جیونیوز کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کیا، واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا . فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا جبکہ فواد چوہدری، فیصل جاوید،
شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنما فیصلہ سننے کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچے، اس موقع پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس کی وجہ یہ تھی وکلاء کمرہ عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے .
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق زیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا،آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو اور پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے . ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا . انہوں نے کہاکہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے .
. .