سپریم کورٹ کا حکم سپیکر کیلئے ہے، اگر وہ بیمار ہوجائے یا استعفیٰ دے دے تو پھر ؟ صابر شاکر نے اہم نقطہ اٹھادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپیکر کیلئے حکم جاری کیا ہے اگر ووٹنگ کے دن سپیکر بیمار ہوجائے یا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟ . نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کےپروگرام میں سینئر صحافی صابر شاکر نے نقطہ اٹھا دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپیکر کو حکم دیا ہے ، اگر سپیکر بیمار ہوجاتا ہے تو پھر؟ حکومت نے رکاوٹیں تو کھڑی کرنی ہیں، اگر انہوں نے معمول کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو نمٹانا

ہوتا تو 3 اپریل کو ہی نمٹا دیتے، اگر ووٹنگ کے دن سپیکر دستیاب نہیں ہیں تو پھر کیا ہوگا؟صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر سپیکر کیلئے ہے ، اگر سپیکر اس دن استعفیٰ دے دیتا ہے؟ صابر شاکر کے نقطے پر پینل میں موجود دیگر ارکان نے کہا کہ پھر ووٹنگ ڈپٹی سپیکر کروائے گا، اس پر صابر شاکر نے کہا کہ آگے سے ڈپٹی سپیکر کہہ دے کہ یہ آرڈر ان کیلئے نہیں ہے تو پھر کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپیکر ہی ہوتا ہے باقی کوئی نہیں ہے، انہوں نے نوٹس مانگا کہ کیا سپیکر نے ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دیے؟صابر شاکر کے سوال پر سینئر اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت میں 9اپریل کو ہونی ہی ہونی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے پیراگراف 9میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اسپیکر اجلاس بلائے گا اور 3اپریل کو جو آرڈر پاس ہوا اس کے مطابق ہی ووٹنگ کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں