پہلے ہی کہا تھا کہ استعفے دو، اسمبلیاں توڑو اور نئے الیکشن کرادو، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، ہر کوئی اس کیس میں بےنقاب ہوا ہے . بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتیں اور بندوں کو خریدتی ہیں .

پہلے صحت کا بہانہ بنا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے . تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہو چکی ہیں .
کوئی سمجھ رہا ہے ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں تو ایسا نہیں ہے . چوروں لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری گیند تک لڑیں گے . عمران خان کو کہا تھا کہ آخری آپشن ہے کہ استعفیٰ دے دیں . غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں . ہار جیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا ہے . شام کو عمران خان خطاب کرے گا امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے .

3 ماہ پہلے پتہ تھامسئلہ کیا ہے اس وقت بھی کہتا تھا استعفے دے دو . میں اس وقت کہتا تھا ایمرجنسی اور گورنر راج لگا دو تو ٹھیک تھا . آج میں یک زبان کر کہتا ہوں استعفے دے دینے چاہئیے . کوئی سمجھ رہا ہے کہ قوم کو سمجھ نہیں آئی تو سن لے قوم کو سب سمجھ ہے . خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، تحریری حکمنامہ 8 صفحات پر مشتمل ہے، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جائےگا، اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، تمام ارکان بغیر رکاوٹ ووٹ دے سکیں گے،آرٹیکل63 کے نفاذ پر عدالتی فیصلہ اثرانداز نہیں ہوگا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے . موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں .
عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں