کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رمضان میں اشیاءخورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تمام اشیاءمقرر شدہ ریٹ پر فراہم کی جائیں اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں . ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیںگی انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ بازاروں میں انسپکشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے اور یہ ٹیموں الگ الگ انسپکشنز کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہیں .
ترجمان نے کہا کہ اصل مقصد سرکاری سطح پر جاری کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی تازہ صورتحال کے علاوہ اشیائے خوردونوش کے ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کے درمیان فرق کا تفصیلی جائزہ بھی متعلقہ ٹیموں کی ذمّہ داری ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں اشیائے خوردونوش کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی کیا جاے گا اور آیندہ اجلاس میں بلوچستان اور دیگر صوبوں میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا جاے گا اور بتایا جائے گاکہ آزاد ذرائع کے مطابق بلوچستان میں اکثر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں یا زیادہ تاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات کرکے بلوچستان کے عوام کو رمضان المبارک میں مزید بہتر اقدامات کیے جا سکیں .
. .