سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، 5 رکنی لارجربنچ صدارتی ریفرنس پر12اپریل کوسماعت کرے گا، صدارتی ریفرنس منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت کے تعین کیلئے ہے . جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12اپریل کو دن ایک بجے سماعت ہوگی، صدارتی ریفرنس منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت کے تعین کیلئے ہے .


چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 اپریل کو صدارتی ریفرنس پر سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل 5 رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے .

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں . منحرف اراکین کی نااہلی کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا .

اسی طرح تحریک عدم اعتماد سے قبل جلسے جلوس روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے . سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت بھی صدارتی ریفرنس کے ساتھ ہوگی . دوسری جانب تحریک انصاف نے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرا دیا ہے، بیس منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63اے کے تحت جمع کرایا گیا . ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ اراکین نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی ہے . منحرف اراکین کو شوکاز بھی جاری کیے گئے . منحرف اراکین نے شوکاز نوٹسز کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی شروع کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں